اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے لندن ميں اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ اور اس سے مقابلے کی روشوں کا جائزہ لیا اور عراق کی مسلح افواج کو مسلح کرنے اور انہیں ٹریننگ دینےکےبارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ عراقی وزیر اعظم نے داعش کے خلاف جنگ میں، عالمی برادری سے مزید مدد کئے جانے کی اپیل کی۔ اس ملاقات میں تیل کی قیمت میں کمی کے سبب عراق کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، عراق اور برطانیہ کے اقتصادی تعاون اور دیگر مشرکہ مسائل کا جائزہ لیاگیا ۔ اس ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم نے بھی مختلف شعبوں میں عراق کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی بدھ کے روز داعش مخالف اتحاد کی کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ کے دورے پرگئے تھے۔
.......
/169